اداکارہ میرا کے امریکا کے پاگل خانے میں داخل ہونے کی حقیقت کیا؟

اداکارہ میرا

نیویارک: غلط انگریزی بولنے پر پاکستان کی مشہور اداکارہ ’میرا‘ کو شوہر کی ضمانت پر اسپتال سے ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے اور آج وہ امریکہ سے واپس پاکستان کیلئے روانہ ہوگی۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ مینٹل اسپتال میں داخل نہیں، اپنے سسرال میں ہیں، تاہم اس سے متعلق جھوٹی بےبنیاد خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈاکٹر سے بدتمیزی، دھمکی آمیز گفتگو اور ڈاکٹر سے پروٹوکول کے ناجائز مطالبات اور انگریزی میں غیر متوازن گفتگو کی بنیاد پر لانگ آئی لینڈ نیویارک کے اسپتال میں داخل رہیں۔

فلمسٹار میرا کو اُن کے پاکستانی نژاد شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالرز کی گارنٹی دیکر اسپتال سے اس شرط پر ایک ہوٹل میں منتقل کروالیا کہ میرا اگلے 48 گھنٹوں میں امریکا چھوڑ دیں گی۔

رپورٹ کے مطابق خلیج کی ایک ایئر لائن سے وابستہ کیپٹن نوید میرا کی گارنٹی دینے کے بعد لانگ آئی لینڈ کے ہوٹل میں میرا کے ساتھ مقیم ہیں۔

اطلاعات کے مطابق میرا کی امریکا سے روانگی کے لیے 9 اپریل کی ایک پرواز پر ان کی ایک سیٹ بک کروائی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق میرا کے سسر راجہ پرویز نے پاکستان کے سب سے بڑے اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے میرا کی جانب سے ڈاکٹر سے بدتمیزی اور اسپتال میں داخل کیے جانے کے واقعہ اور 50 ہزار ڈالرز کے بانڈ کی تفصیلات کی تصدیق کی تھی۔

انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ اُن کے بیٹے کیپٹن نوید سے شادی کے باعث میرا کو گرین کارڈ حاصل ہوا اور اس کے علاوہ دبئی میں اقامہ اور ایئرلائن سے مفت ٹکٹ اور سفر کی سہولیات بھی حاصل رہیں۔

میرا کو جلد از جلد امریکا چھوڑنے کی شرط پر اسپتال میں اُن کی مرضی کے خلاف داخلے اور گارنٹی پر ریلیز کرنے کے واقعہ سے واضح ہوتا ہے کہ میرا کو امریکا کی شہریت حاصل نہیں بلکہ امریکی گرین کارڈ حاصل ہے۔

ان کے شوہر کی گارنٹی پر ریلیز کر کے انہیں 48 گھنٹوں میں امریکا چھوڑنے کی شرط عائد کی گئی ہے، دوسری طرف میرا کی والدہ نے گزشتہ روز وزیراعظم سے میرا کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *