پمپ مالکان کا ڈیزل و پٹرول ایجنسیوں کیخلاف 12 اپریل سے ہڑتال کا اعلان

ٹانک : پیٹرول پمپ مالکان نے ڈیزل اور پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف 12 اپریل کو ہڑتال کا اعلان کر دیا ہم سالانہ کروڑوں روپے کا ٹیکس ادا کرتے ہیں ڈیزل ایجنسیاں غیر قانونی ایرانی پیٹرول کی فروخت میں ملوث ہیں فوری طور پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے صدر ہمایون خان ریاض خان برکی جاوید خان اور راجہ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 ماہ قبل ہائی کورٹ کے فیصلے کو مقامی انتظامیہ نے پس پشت ڈال دیا ہے جس میں غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل ایجنسیوں کے بندش کے واضح احکامات دیئے گئے ہیں ۔

مذید پڑھیں :آڈٹ اعتراضات کے باوجود نعیم شوکت EOBI میں 3 کلیدی عہدوں پر براجمان

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار انتظامی افسران سے شکایت کی اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو لاگو کرنے کی درخواست کی لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ہم سالانہ حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکس ادا کررہے ہیں لیکن ہمیں کسی بھی قسم کا کاروباری تحفظ نہیں دیا جا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ایرانی پیٹرول کا کالا دھندا کرنے والے ایجنسی مالکان کی وجہ سے ہمارے کاروبار شدید متاثر ہیں ہم اپنے اخراجات پورے نہیں کرسکتے ہم اپنی فریاد لیکر آخر کس کے پاس جائیں وانا اور درازندہ کے راستے ایرانی پیٹرول کی سمگلنگ کی جارہی ہے اس روکا کیوں نہیں جاتا ہمارے بعض پیٹرول پمپ مالکان بھی اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم عنران خان اور وزیر اعلی محنود خان سے خصوصی کاروائی کا مطالبہ کی اور ساتھ ہی ساتھ متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم مجبورا 12 اپریل کو ہڑتال کر دیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *