دیامر JUI کی سرپرستی میں نیاٹ گوشر میں علامہ عبید اللہ سندھی یونٹ تشکیل

جے یو آئی دیامر

دیامر : جمعیت علماء اسلام ضلع دیامر کی سرپرستی میں نیاٹ گوشر میں علامہ عبید اللہ سندھی یونٹ تشکیل دے دیا گیا ۔

یونٹ سازی پروگرام گوشر مسجد میں ضلعی امیر مفتی عبدالرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا اور پروگرام کا آغاز مولانا یار خان کے تلاوت کلام پاک ہوا ۔

جمعیت علماء اسلام ضلع دیامر کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد قریشی نے پروگرام کی کارروائی چلاتے ہوئے کہا کہ آج کے اس مجلس میں موجود احباب خوش نصیب ہیں کہ آپ نے پاکستان کے نظام کو تبدیل کرنے کے دعویدار جماعت جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے سیاسی جد وجہد کے لئے تشریف فرما ہے ۔

مذید پڑھیں :آڈٹ اعتراضات کے باوجود نعیم شوکت EOBI میں 3 کلیدی عہدوں پر براجمان

انہوں نے کہا کہ فرد واحد نظام کی تبدیلی کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتا لہذا ملک پاکستان میں اسلامی نظام کے لئے کوشاں قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کے دست وبازو بننا اب ناگزیر ہوچکا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اس مجلس میں جن جن کو زمہ داری ملی ہے وہ جمعیت علماء اسلام کے منشور کو بستی بستی عام کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام ضلع دیامر کے سینئر نائب امیر مولانا محمد شریف نے کہا کہ ہم اللہ پاک کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں مسلمان گھرانوں میں پیدا کیا اور پھر علماء کی نمائندہ جماعت جمعیت علماء اسلام کی محبت سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علما کے اکابرین نے برصغیر میں انگریز کے خلاف جدو جہد کیا اور بعد ازاں انہی علما کرام کی محنت کی وجہ سے پاکستان وجود میں آیا ۔اور اس وقت پاکستان میں ان اکابرین کی نمائندگی قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کر رہے ہیں۔لہذا ہم سب عزم کریں کہ جمعیت علما اسلام کے لئے تاحیاب اپنے آپ کو وقف کریں۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور سرپرست جے یو آئی ضلع دیامر مفتی ولی الرحمان نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ایک ایسی جماعت ہے جو اسلامی نظام کے لئے پاکستان میں جد وجہد کر رہی ہے ۔اور پھر جمعیت کو اللہ پاک نے ایک ایسے باکردار قائد سے نوازا ہے جو اہم مناسب میں رہنے کے باوجود کوئی مائی کا لال ان پر ایک پائی بھی کرپشن ثابت نہ کر سکا۔ سالوں سال سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے باوجود مولانا فضل الرحمان صاحب اپنا ایک گھر اسلام آباد میں نہ بنا سکا اور آج بھی وہ اسلام آباد میں اپنے دوست احباب اور جماعت کی جانب سے ملنے والے گھر میں رہائش پزیر ہے۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے قائد ایسے اجلے کردار کے مالک ہیں۔

اجلاس میں متفقہ طور پر گوشر نیاٹ یونٹ کا نام علامہ عبید اللہ سندھی گوشر یونٹ رکھا گیا اور اتفاق رائے سے مولانا یار خان کو سرپرست اعلیٰ سید فقیر کو سرپرست دوئم صبور خان کو سرپرست سوئم مولانا رحمت یار کو سرپرست چہارم بنایا گیا اسی طرح مولانا دلپزیر امیر ، سید قبول سینئر نائب امیر، ہنڈیا علی خان نائب امیر دوئم ، جہانگیر خان جنرل سیکرٹری، لیاقت ڈپٹی سیکرٹری اول ، وہاب الدین ڈپٹی سیکرٹری دوئم ، وزیر خان ڈپٹی سیکرٹری سوئم ، مولانا محمد اشرف سیکرٹری اطلاعات اور توصیف احمد ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد ہوئے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *