کرکٹر فوادعالم کی پہلی ویب سیریز کا ٹریلر جاری  

فواد عالم

ٹیسٹ کرکٹر فوادعالم کی پہلی ویب سیریز کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

گزشتہ برس 11 سال بعد کرکٹ کی دنیا میں دھماکے دار انٹری کرنے والے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور ان کی پہلی ویب سیریز ’’خودکش محبت‘‘ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلیکس‘ پر ریلیز ہوگی۔

کرکٹر فواد عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پہلی ویب سیریز کا ٹریلر بھی شیئر کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اردو فلیکس کے آنے والی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا رہا ہوں۔ مجھے امید ہے آپ لوگوں نے جیسے مجھے کرکٹ کے میدان میں سپورٹ کیا ویسے یہاں بھی کریں گے۔

’خود کش محبت‘  کے نام سے بننے والی اس ویب سیریز کےمنٹ 21 سکینڈ کے ٹریلر کا آغاز اذان سے ہوتا ہے جس کے فوری بعد مدرسے کا منظر دکھایا گیا جس میں بچے پڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔

اگلے منظر میں فواد عالم برقعہ میں ملبوس ایک لڑکی سے اظہار محبت کرتے نظر آتے ہیں۔ فواد عالم کی محبت کا علم جب لڑکی  کے گھر والوں کو ہوتا ہے وہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ بعد ازاں انہیں پولیس بھی انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

ٹریلر کے اختتام پر فواد عالم کی محبت میں گرفتار لڑکی کو بھی شادی کے لئے اپنے والدین سے بغاوت کرتے دکھایا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *