وفاقی حکومت کا 1 سے 16 کی سیکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

عمران خان کابینہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 16 کی سیکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ختم کی جانے والی آسامیوں میں ٹرانسفر، پوسٹنگ اور ترقی کے باعث خالی آسامیاں شامل نہیں ہوں گی ۔ کابینہ کمیٹی نے وزارتوں کو ایک ماہ میں خالی آسامیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مذید پڑھیں :پاکستان کی ننھی مارش آرٹس فاطمہ نسیم نے نئی تاریخ رقم کردی

اسی طرح صحت، تعلیم اور پولیس کی گریڈ ایک سے 16 کی آسامیاں ختم نہیں کی جائیں گی ۔ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے کیا ۔

آسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پینشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہو گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی کا فیصلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کر دیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *