ملک میں 6 ماہ کے دوران 24 لاکھ 75 ہزار 944 ووٹ کا اضافہ

رپورٹ : عبدالجبار ناصر

کراچی : ملک بھر میں 6 ماہ کے دوران 24 لاکھ 75 ہزار 944 ووٹ کا اضافہ ہوا ہے اور اب تک کل ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار 697 ہو گئی ۔ جو 30 ستمبر 2020ء تک 11 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار 753 تھی ۔ مرد اور خواتین ووٹرز کے فرق میں معمولی کمی آئی ہے  ۔

تاہم اب بھی ایک کروڑ 23 لاکھ 76 ہزار 773 ووٹرز کا فرق ہے ۔ الیکشن کمیشن کے 6 اپریل 2021ء کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 6 ماہ میں کل 24 لاکھ 75 ہزار 944 ووٹ کا اضافہ ہوا اور ان میں خواتین اور مرد ووٹرز میں کے تقریباً سوا کروڑ ووٹرز کے فرق کو کم کرنے میں کچھ حد تک کامیابی ملی ہوئی ہے ۔ اضافہ والے ووٹ میں 12 لاکھ 55 ہزار 628 خواتین اور 12 لاکھ 20 ہزار 316 مرد ووٹرز ہیں ۔

مذید پڑھیں :کراچی میں PTI رہنما اور ایک بڑے عالمِ دین کی جان کو خطرہ

مردوں کے مقابلے میں 35 ہزار 312 خواتین ووٹرز کا زیادہ اضافہ ہوا ہے . جو کل اضافے کا 1.42 فیصد ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 میسج سروس کو اپڈیٹ کر دیا ہے ۔ عوام اپنے ووٹ کے اندراج کو اس سروس کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاتر ، الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن اور الیکشن کمیشن کا ویب سائٹ لنک کی تفصیل بھی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے ووٹ کے اندراج ، حذف، تبدیلی اور کوائف کی درستگی کے لئے متعلقہ دفاتر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *