کراچی میں PTI رہنما اور ایک بڑے عالمِ دین کی جان کو خطرہ

کراچی : معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی کی ریکی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تعاقب کیئے جانے کا انکشاف ایف آئی اے دفتر پہنچنے کے دوران ہوا ۔

مولانا تنویر الحق تھانوی درخواست گذار کے طور پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پہنچے تھے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی جانب سے مولانا تھانوی کو تعاقب کیے جانے کا بتایا گیا ۔ مولانا تنویر الحق تھانوی نے فوری طور پر پولیس کو خطرے سے آگاہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں :جنگ بدر اور پاک فوج

ایس ایس پی ایسٹ کے حکم پر گلستان جوہر تھانے کی موبائل ایف آئی اے دفتر پہنچ گئی ۔ پولیس کی حفاظت میں مولانا تھا نوی کو گھر تک پہنچایا جائیگا ۔ مولانا تھانوی اس وقت بھی ایف آئی اے کے دفتر میں موجود ہیں ۔پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ مولانا تنویر الحق تھانوی اور شہری انتظامیہ خصوصا ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات گڑ بڑ چل رہے تھے ۔ جس کے بعد انہوں نے جمعیت علمائے اسلام سے بھی رابطے کئے تھے کہ ان کو جے یو آئی میں شامل کیا جائے اور ان کا ایک بیٹا جمیعت کے لئے وقف ہو گا تاہم اس کے بعد وہ 28 مارچ کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *