ارشاد بخاری کے پاس مسلم لیگ کا وفد نہیں گیا ، ذاتی حیثیت میں ملاقات ہوئی : علی اصغر گجر

کراچی : معروف بزنس مین علی اصغر گجر نے ارشاد بخاری کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی طور پر چند لوگ گئے تھے ۔ اُس کی وجہ یہ تھی کہ منصف جان ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ الیکشن کی 5 رکنی کمیٹی ہے جس کے سربراہ ارشاد حسین بخاری ہیں ، جو کمیٹی کہے گی میں وہ کروں گا ۔

مذید پڑھیں :صوبہ ہزارہ : حقائق اور NA-249

جس کے بعد ہم ذاتی طور پر ارشاد حسین بخاری کے پاس گئے مگر انہوں نے کہا کہ منصف جان ایڈووکیٹ کو نہیں کہوں گا ، نہ میرا اس کے امیدوار ہونے اور نہ ہونے میں کوئی ہاتھ ہے ۔ جس کے بعد ارشاد بخاری نے اس ذاتی حیثیت کے جانے کو مسلم لیگ ن کا وفد قرار دیا ہے جو قطعی غلط ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *