ترکی کے مدارس پاکستانی وفاق المدارس سے الحاق کرانے لگے

کراچی : ترکی کے مدارس بھی پاکستان کے دینی مدارس کے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی سند دیا کریں گے ۔

آپ نے کبھی یہ نہیں سنا ہو گا کہ پاکستان کے کسی بھی تعلیمی بورڈ یا کسی مشہور اسکول یا پرائیوٹ کالج سسٹم کے تحت پاکستان سے باہر کوئی تعلیمی ادارہ پاکستانی تعلیمی اداروں کی پڑھائی سے متاثر ہو کر رجسٹر ہوا ہو ۔

مزید پڑھیں :حکومت کا HEC کو وزارتِ تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ

لیکن وفاق المدارس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ترکی میں موجود دینی ادارہ باقاعدہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے رجسٹر ہوا ہے اور اس میں سارا نصاب وفاق المدارس العربیہ ملتان والا پڑھایا جائیگا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *