عربک اوپن یونیورسٹی ، رائٹرز ورلڈ انٹرنیشنل کا آن لائن صحافت کورس مکمل

کراچی : آن لاٸن صحافت کورس مکمل ہو گیا ۔ کامیاب طلبہ و طالبات کو اسناد جاری کر دی گٸیں ہیں ۔ کورس کا اجرا عربک اوپن یونیورسٹی اور راٸٹرز ورلڈ انٹرنیشنل کی جانب سے کیا گیا تھا ۔

کورس کے آرگناٸزر مولانا ڈاکٹر جہان یعقوب کے مطابق اس کورس میں میٹرک پاس اور اس کے مساوی استعداد کے حامل دینی و عصری تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو داخلہ دیا گیا ۔

مذید پڑھیں :ترک زبان سیکھنے سکھانے کے متعلق جامعہ این ای ڈی ، ترکش معارف فاونڈیش میں اتفاق

کورس کا آغاز گزشتہ سال اگست میں ہوا تھا ۔ جو 120 لیکچرز پر مشتمل تھا ۔ کورس کی تکمیل کے بعد امتحان بھی لیا گیا اور امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو اسناد بھی جاری کر دی گٸیں ۔

کورس میں صحافت کے ساتھ ساتھ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کی معلومات بھی فراہم کی گٸیں ۔

مہمان لیکچررز میں ڈاکٹر ولی خان المظفر، مولانا عادل عباسی، حفیظ چودھری، میر اسامہ اور محمد رشیدی شامل تھے  معروف قلم کاروں محمد عثمان جامعی، عظمت خان، وکیل الرحمن، محمد نذیر ناصر اور منور راجپوت نے بطورِ مبصر شرکت کی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *