قادر ضیاء کا نماز جنازہ آبائی گائوں بورے والا میں ہو گا

رپورٹ : عمران جونیئر

سینئر صحافی قادر ضیاء رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون

غلام قادر ضیا پنجاب کے علاقے بورے والا سے تعلق رکھتے تھے۔ جو شروع میں کراچی میں اسٹیٹ لائف انشورنس میں کام کرتے تھے بعد ازاں میڈیا میں آئے۔ ایمان داری اور قناعت پسندی کی وجہ سے کبھی خوشحالی نہیں دیکھی۔ چند سال قبل تک کراچی کے مقامی روزنامہ دفاع میں کام کرتے تھے ۔

اخبار کے مالک پیر انتظام الدین موتی بھائی کے تین سال قبل انتقال کے بعد کورونا وائرس کا بحران آ گیا ۔ جس کی وجہ سے اخبار بند ہو گیا ۔ مسلسل بے روزگاری کے بعد قادر بھائی نے دو ہفتے قبل سبزی منڈی میں اپنے عزیز کے ساتھ مل کر کام شروع کیا تھا ۔

مذید پڑھیں :فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی

اسی سلسلے میں وہ آج صبح اپنے عزیز کے ہمراہ خریداری کے لیے ٹنڈوالھیار کی منڈی گئے تھے ۔ جہاں دل کا دورہ پڑا ۔ مقامی اسپتال میں لے جایا گیا ، جہاں ناکافی طبی سہولتوں کی بنا پر ان کا انتقال ہو گیا ۔ ابھی ان کی میت حیدر آباد پہنچائی گئی ہے ۔

کراچی سے ان کی اہلیہ اور اکلوتی بچی دیگر عزیز و اقارب اقارب کے ہمراہ ایمبولینس میں روانہ ہو چکے ہیں ۔ حیدر آباد سے میت ان کی فیملی کے ہمراہ بورے والا پہنچائی جائے گی ۔ جہاں چیچہ وطنی روڈ پر چک نمبر 431 ای بی میں کل بروز جمعرات بعد دوپہر ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔

وقت کا فیصلہ میت گاوں پہنچنے کے بعد کیا جائے گا ۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *