عدالتی فیصلے پر عملدآمد میں سندھ حکومت ناکام

کراچی : سپریم کورٹ کی ہدایت پر عملدآمد کرنے میں سندھ ک حکومت نے ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے، بعض محکموں میں دوہرے عہدوں اور جونیئر افسر(OPD) کی تعینات کو ہٹایا نہیں جاسکا.

مصدق ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے تمام محکموں کے سربراہوں کا مبینہ طور ورانگ کردیا ہے کہ اپنے اپنے محکموں کی عملداری رپورٹ بروز بدھ 7اپریل(آج) چیف سیکریٹر ی کے عملدآمد سیل میں جمع کرائیں اور اپنا بیان حلفی جمع کرائیں گے.

ذرائع کا کہنا تھا کہ سب سے کم عدالتی فیصلہ پر عملدآمد محکمہ بلدیات سندھ کے ماتحت بلدیاتی، ڈیولپمنٹ اور مختار اداروں شامل ہیں جہاں بعض اداروں میں ایک بھی دوہرے اور جونیئر افسران کو عہدوں سے ہٹایا نہیں جاسکا،بلدیہ عظمی کراچی نے اب تک صرف18افسران کی تعیناتی کا حکمنامہ جاری کیا، کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ نے ایک بھی تبادلے وتقرری نہیں کیاتاہم KWSBواحد ڈیپارٹمنٹ بند گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدآمدصوبائی وزیر و چیئر مین ناصر حسین شاہ بن گئے ہیں ان کی اجازت کے بغیر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر HRDوقار ہاشمی جو OPSافسر کی حیثیت سے عہدے پر براجمان ہے اور ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین نے ادارے میں کسی افسر کا ہٹانے سے روک دیا گیا ہے،جس کے نتیجے میں KWSBمیں بے چینی کی فضاء بن رہا ہے جہان ایک ایک افسرکے پاس کئی کئی عہدوں پر براجمان ہے، ایسی طرح سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،ماسٹرپلان ڈیپارٹمنٹ، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ضلعی بلدیات کراچی، ضلع کونسل کراچی میں اب بھی دوہرے اور جونیئر افسران کئی کئی عہدون کے مراعات وصول کررہے ہیں حید رآبا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف فنانس غلام محمد قائم خانی نے ڈائریکٹر جنرل HDAاورWASAکا بیک وقت اضافی عہدے پر براجمان ہے،ڈائریکٹر اکاونٹس HDAنے سیکریٹری HDAکا اضافی عہدہ پر قبضہ کررکھا ہے،سلیم الدین ایڈیشنل ایم ڈی الیکٹریکل HDAاورWASAکے دونوں عہدوں پرانجوئے کررہے ہیں ایکسین شیوان کمار قاسم آباد اورٹرٹمنٹ پلانٹ کے دوہرے عہدوں پر براجمان ہے، ایکسین صابر قریشی پرٹھی آباد فلٹر پلانٹ اور سائٹ ایریا اور MGDفلٹر پانٹک بیک وقت عہدے پر براجمان ہے، مینجر کمرشل WASAغلام حیدر آرئیاں ڈی ڈی P&DCاورWASAکے دوہرے عہدے پر فائز ہے،اکاونٹ افیسرخالد نورP&DCاور DMCہراآباد،میونسپل کمشنر سٹی طاہر حسین کے پاس ڈائریکٹر آڈٹHAD، ایڈیشنل ڈائریکٹر پرویز میمن WASAاور ڈائریکٹر P&DC،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم خان،آڈٹ اینڈ اکاونٹکے ساتھ ڈائریکٹر فنانس اینڈ کمرشل WASAکے عہدوں پر بیک وقت براجمان ہے،
ٓ

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *