حکومت کا HEC کو وزارتِ تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) کی خود مختاری ختم کرتے ہوئے اسے وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایچ ای سی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے ، کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری بھی دے دی ہے ۔

مذید پڑھیں :کراچی : PMLN مانسہرہ کا وفد منصف جان ایڈووکیٹ کی دستبرداری میں ناکام

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے ۔ صدر عارف علوی آج رات آرڈیننس کی منظوری دے دیں گے ۔ آرڈیننس کو ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے ۔

آرڈیننس کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال کے لیئے ہو گی اور ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی 4 سال کے لیئے ہو گی ۔ چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *