کراچی : PMLN مانسہرہ کا وفد منصف جان ایڈووکیٹ کی دستبرداری میں ناکام

کراچی : مسلم لیگ ن مانسہرہ سے سابق رکن MPA میاں ضیاء الرحمن کا 11 رکنی وفد کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد حیسن بخاری کو منصف جان ایڈووکیٹ کو دستبردار کرانے پر قائل نہ کر سکے ۔

مانسہرہ سے آئے ہوئے وفد نے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر سید ارشاد حسین شاہ بخاری کے گھر پہ گزشتہ روز ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ منصف جان ایڈوکیٹ کو مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار کرایا جائے ۔

مذید پڑھیں :صوبہ ہزارہ : حقائق اور NA-249

ارشاد حسین بخاری نے وفد پہ واضح کیا کہ منصف خان ایڈوکیٹ چونکہ میں نے نہیں کھڑا کیا ۔ لہذا میں اس کو دستبردار کرانے کا حق بھی نہیں رکھتا ۔ چاہے مجھے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بھی مجبور کریں اور میں از خود یہ فیصلہ کر کے کراچی کی ہزارے وال قوم کو کیا منہ دکھاؤں گا اور میری عزت خاک میں مل جائے گی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ دو دن قبل منصف جان ایڈووکیٹ کے الیکشن کے لئیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ لہذا کل کمیٹی کا اجلاس طلب کر رہا ہوں ۔ جس میں منصب جان ایڈوکیٹ کے لئے کل کی شرکت لازمی قرار دی جائے گی اور آپ کی تجویز کمیٹی کے ارکان کے سامنے پیش کی جائے گی ۔

مذید پڑھیں :کراچی : PMLN اور JUI کی پریس کانفرنس 8 اپریل کو ہو گی

دریں اثناء ارشاد بخاری نے الیکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل 3 بجے دوپہر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے دفتر میں طلب کر لیا ہے ۔ اس میں تمام ممبران سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے اور ممنصف ایڈوکیٹ کو بھی پابند کیا جاتا ہے کہ وہ کمیٹی کے اجلاس میں ضرور شرکت کریں ۔

ہزارہ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 8 اپریل بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے دفتر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد طلب کر لیا گیا ہے ۔ جس میں قومی اسمبلی حلقہ 249 کیلئے ہزارے وال قوم کے نامزد امیدوار منصف جان ایڈوکیٹ کی انتخابی مہم کے لئے مربوط حکمت عملی طے کی جائے ، ممبران سے شرکت کی درخواست ہے ۔ پابندی وقت کا خیال رکھیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *