فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی

فیفا

کراچی : فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی

فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر  پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کی وجہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر قبضہ بنی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

مذید پڑھیں :صوبہ ہزارہ : حقائق اور NA-249

ذرائع کے مطابق  فیفانے پی ایف ایف نارملائیزیشن کمیٹی کو باہر نکال کر فٹبال ہاؤس پر قبضہ کرنے پر یہ فیصلہ کیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔

فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی تھی۔

واضح رہے 2017 میں پاکستان کو پہلی مرتبہ معطلی کا سامنا کرنا پڑا،فیفا نے پابندی کے ساتھ  ہی پاکستان کو فنڈز کی فراہمی روک دی،پابندی کے سبب پاکستان انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکے گا،معطلی پی ایف ایف معاملات میں بیرونی مداخلت پر کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *