تیسرا ون ڈے : پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان کرکٹ

کراچی : پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں شسکت دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 320 رنز بنائے ۔ جس میں اوپننگ بلے باز فخرزمان نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ جب کہ کپتان بابر اعظم نے 94 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ۔ امام الحق نے نصف سنچری اسکور کی ۔

فخر زمان کو شاندار اننگز پر مین آف دی سیریز اور بابر اعظم کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

 

321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 292 رنز تک محدود رہی۔ جانے من ملان نے 70، کیلی ویرینا نے 60 اور پل ہل کوایا  نے 54 رنز کی اننگز کھیلی ۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور شاہین آفریدی نے 3،3 جب کہ حارث رؤف نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *