جیکولین فرنانڈس کی کورونا رپورٹ منفی آگئی

جیکولین

بھارتی ادکارہ جیکولین فرنانڈس کی کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آگئی۔

بھارت میں کورونا کی نئی لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے جہاں آج ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی جب کہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، سلمان خان اور عامر خان سمیت نامور بالی ووڈ اداکار وہدایت کار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

چند روز قبل اداکار اکشے کمار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے اور اس کے اگلے دن ہی بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اکشے کمار جس فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اس کے 45 جونیئر اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد فلم کی اداکارہ جیکولین فرنانڈس نے بھی اپنا کوویڈ ٹیسٹ کروایا۔

فلم کی پوری ٹیم کے کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اداکارہ جیکولین نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم آج ان کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔

خیال رہے اکشے کمار ان دنوں فلم ’بچن پانڈے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں جیکولین فرنانڈس اور نشرت بھروچا مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *