کراچی : PMLN اور JUI کی پریس کانفرنس 8 اپریل کو ہو گی

کراچی : این اے 249 کے حوالے سے جے یو آئی کی اہم میٹنگ کل دوپہر 12 بجے کراچی دفتر میں ہو گی ۔ جے یو آئی کا اجلاس دن ساڑھے بارہ بجے کراچی دفتر بالمقابل جامع مسجد بنوری ٹاؤن میں ہو گا ۔

جس میں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، مولانا عبدالکریم عابد، مولانا عمر صادق، سمیع سواتی و دیگر شریک ہوں گے ۔

مذید پڑھیں :سفیر عالمی امن علامہ احسان صدیقی کا آگہی برائے کورونا وائرس پیغام

پاکستان مسلم لیگ ن کا وفد مفتاح اسماعیل کی قیادت میں کل جے یو آئی کی قیادت سے ملاقات کرے گا ۔ کل دن دو بجے جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی قیادت مشترکہ پریس کانفرنس کرے گی ۔

این اے 249 سے جے یو آئی کے امیدوار مولانا عمر صادق کے دستبردار ہونے کا فیصلہ کل کے اجلاس میں ہو گا ۔جے یو آئی اور ن لیگ کی مشترکہ پریس کانفرنس دن 2 بجے جمعیت سیکریٹریٹ کراچی میں ہو گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *