عید الفطر کے بعد اجلاس بلا کر امتحانی نظام کا جائزہ لیں گے : مولانا حنیف جالندھری

اسلام آباد : ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے جامعہ خیر المدارس ملتان میں مدارس کے امتحانی پرچوں کی مارکنگ کے عمل کا جائزہ لیا ، مارکنگ کے عمل میں شریک علمائے کرام اور اساتذہ سے ملاقات بھی کی اور مارکنگ کے عمل کو تسلی بخش قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی وقت میں امتحان کا انعقاد اور پھر چند دنوں میں نتائج کی تیاری وفاق المدارس کا خاصہ ہے، عصری تعلیمی اداروں کے امتحانی بورڈز کو بھی وفاق المدارس کی تقلید کرتے ہوئے اس تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

مذید پڑھیں :کراچی : PMLN اور JUI کی پریس کانفرنس 8 اپریل کو ہو گی

مولانا جالندھری نے کہا کہ نئے نظام کے مطابق چاروں صوبائ مقامات پر مارکنگ کا عمل ایک کامیاب تجربہ ہے جس کے ذریعے ممتحنین کو کافی سہولت رہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے بعد ممتحنین و نگران حضرات کا اجلاس بلا کر امتحانی نظام کا جائزہ لیں گے اور اس نظم میں بہتری کیلئے مزید اہم اقدامات کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے نظام میں بہتری لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ اس موقع پر مولانا عبدالمجید ناظم مرکزی دفتر وفاق المدارس ملتان ، رکن مجلس عاملہ مولانا ارشاد احمد,مولانا مفتی طاہر مسعود رکن عاملہ و رکن امتحانی کمیٹی,مولانا شمشاد احمد رکن امتحانی کمیٹی بھی موجود تھے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *