سفیر عالمی امن علامہ احسان صدیقی کا آگہی برائے کورونا وائرس پیغام

فاصلہ رکھیں اپنے لئے ۔۔۔ دوسروں کے لئے

پاکستان کو کرونا وائرس وبا کا سامنا ہے ہمیں اپنا اور اپنوں کا خیال رکھنا ہے ۔

سفیر پاکستان وسفیر عالمی امن علامہ احسان صدیقی نے موجودہ سنگین ملکی حالات کے پیش نظر ملک بھر میں تنظیمی سرگرمیاں محدود کر کے کرونا آ گہی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ خدا کے حضور گڑ گڑا کر گناہوں کی معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔

پوری قوم توبہ و استغفار کے ذریعے اللہ سے مدد مانگے ۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا فرض ہے۔ انسانی جانیں بچانے اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل پوری قوم کے لئے لازم ہے ۔ حکومت فوری طور پر ملک البرکہ ٹرسٹ کے میں نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی لگائے, البرکہ ٹرسٹ ک کارکنان اپنے اپنے شہروں میں حکومتی ٹیموں کے ساتھ مل کر رضا کارانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں اورمساجد میں ہر نماز کے بعدخصوصی اجتماعی استغفار و دعا کا اہتمام کریں ، گھروں میں دعائیہ محافل اور نوافل ادا کئے جائیں ۔ ہر گھر میں دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔ علامہ احسان صدیقی نے کہا کرونا وائرس کے خلاف قومی جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں گے ۔

مزید پڑھیں :واٹر بورڈ کا رمضان میں صبح و شام کام کرنے کا فیصلہ

سفیر پاکستان علامہ احسان صدیقی نے کورونا وائرس سے آگہی سے متعلق پیغام میں کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کورونا کی وبا ہمارے ملک میں موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وبا سے بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان متاثر ہوئے ہیں، اس صورتحال میں احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ سفیر پاکستان علامہ احسان صدیقی کا کہنا تھا کہ احتیاط کریں، وبا سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھ اچھے طریقے سے دھوئیں، دوسروں سے ملنے کی ضرورت نہیں اور ہاتھ ملانے کی ضرورت نہیں۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں سے فاصلہ رکھیں، بازار یا دیگر رش والے مقامات پر جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ احتیاط لازمی ہے۔

مساجد کے دروازوں پر سینی ٹائیزر کا بندوبست کیا جائے گا اور ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔ کرونا سے نمٹنے کے لئے موثر ، فعال ، منظم اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی۔ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ با وضو رہنے اور بار بار صابن سے ہاتھ دھونے کو معمول بنائیں ۔ گھروں میں قرآن مجید کی تلاوت کثرت سے کی جائے ۔ پوری دنیا کو گناہوں کا راستہ چھوڑ کر نیکی کا راستہ اختیار کرنا ہو گا ۔ پاکیزہ زندگی ہی وباؤں سے نجات کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ احکامات الہی سے بغاوت کے نتیجے میں دنیا جان لیوا وباؤں کی زد میں ہے۔ انسانیت کو اللہ کی طرف پلٹنا ہو گا۔ اطاعت الہی ہی ہر مشکل کا حل ہے ۔

سفیر پاکستان علامہ احسان صدیقی نے کہا کہ اپنا، اپنی فیملی اور اپنےعلاقے کا خیال رکھیں۔ البرکہ ٹرسٹ کے سنگ ہماری آگہی مہم۔کا حصہ بنیئے۔ اس پیغام کو شیئر کریں اور پاکستان کو محفوظ بنائیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *