واٹر بورڈ کا رمضان میں صبح و شام کام کرنے کا فیصلہ

کراچی : ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر واٹر بورڈ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ شہر بھر میں دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم اور سیوریج مسائل کے فوری خاتمہ کی ہدایت، دوران رمضان ایم ڈی واٹر بورڈ دن و رات کے مختلف پہر شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کر کے خود مکینوں سے فراہمی و نکاسی آب کی صورت حال معلوم کریں گے ۔

تنصیبات کا معائنہ اور تعینات ملازمین کی حاضری چیک کی جائے گی ، بعد ادائیگی نماز تراویح مختلف اضلاع میں واقع دفاتر میں افسران کے اجلاس منعقد کر کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں ضروری ہدایات دی جائیں گی ۔ جب کہ ہر ہفتہ کے اختتام پر ایم ڈی سیکریٹریٹ میں اعلی افسران، ماہرین و انجینئرز کا جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے واٹر بورڈ کے اعلیٰ افسران و انجینئرز کے نام فوری مراسلہ جاری کیا ہے، مراسلے میں انہیں ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ رمضان سے قبل ہی شہر میں فراہمی آب کی بہتری کے لیئے فول پروف اقدامات کریں، شہر کے وسط میں واقع علاقوں سمیت بلندی و آخری سرے کی آبادیوں تک دستیاب پانی پہنچانے کیلئے باقاعدہ حکمت عملی مرتب کی جائے ۔

ماہ صیام کے دوران شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے واٹر بورڈ کی تنصیبات خصوصاً پمپنگ اسٹیشن کے علاوہ سیور کلینگ جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں تیار رکھی جائیں ، مرمت طلب مشینری، موٹروں او رپمپس کو درست کرا لیا جائے ، فراہمی و نکاسی آب کے تمام پمپنگ اسٹیشن پر جنریٹر کو قابل استعمال حالت میں رکھا جائے ۔

مذید پڑھیں :کراچی : KUJ کے سینیئر جوائنٹ سیکرٹری غلام قادر ضیا انتقال کر گئے

نیز ان کو چلانے کیلئے ایندھن کا مناسب مقدارمیں بندوبست کیا جائے، ماہ مبارک کے دوران شہریوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم ممکن بنانے کے لئے ناغہ سسٹم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، انہوں نے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ رمضان کے دوران تمام مساجد، امام بارگاہوں، تراویح کے مقامات کے اطراف نکاسی آب کے خصوصی و فوری اقدامات کریں، مساجد میں پانی کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے ، ایگزیکٹیو انجینئرز اپنے متعلقہ علاقوں میں دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم پر کڑی نگاہ رکھیں، فیلڈ اسٹاف نکاسی آب کی صورت حال کا یومیہ بنیاد پر جائزہ لے اور کسی بھی قسم کی شکایات کی صورت میں اس کا فوری ازالہ کیا جائے ۔

انہوں نے واٹر بورڈ کمپلین سینٹر کے ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے فراہمی و نکاسی آب سے متعلق ملنے والی شکایات کو ایک مربوط اور فول پروف پروگرام کے تحت فوری طور پر متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئرز کو آگاہ کریں، شکایات مراکز سمیت پبلک ڈیلنگ کے دفاتر میں متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئر اور ایگزیکٹیو انجینئرز کے فون نمبر نمایاں مقام پر آویزاں کیئے جائیں ۔

مذید پڑھیں :کرمنل لا (ترمیمی) ایکٹ بل 2020

نمٹائی جانے والی شکایات سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کو آگاہ کیا جائے، تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز شہری و ضلعی انتظامیہ خصوصاً منتخب نمائندوں سے رابطے میں رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوران رمضان دن ورات کے مختلف پہر شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کر کے خود مکینوں سے فراہمی و نکاسی آب کی صورت حال معلوم کریں گے ۔

تنصیبات کا معائنہ اور تعینات ملازمین کی حاضری چیک کی جائے گی ۔ بعد ادائیگی نماز تراویح مختلف اضلاع میں واقع دفاتر میں افسران کے اجلاس منعقد کر کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں ضروری ہدایات دی جائیں گی، جب کہ ہر ہفتہ کے اختتام پر ایم ڈی سیکریٹریٹ میں اعلی ٰ افسران، ماہرین و انجینئرز کا جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *