این اے 249 میں JUI امیدوار PMLN کے حق میں دستبردار

کراچی : جمعیت علمائے اسلام نے این اے 249 میں مسلم لیگ کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ۔

جمعیت علمائے اسلام کے ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر کراچی این اے 249 پر جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا عمر صادق مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے حق مین دستبردار ہو گئے ہین ۔

مذید پڑھیں :حضور نبی کریم ﷺ نے متعدد نکاح کیوں کیئے ؟

انہوں نے ریٹرننگ آفیس جا کر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں ۔ واضح رہے کہ سیاسی حلقے اس کو مسلم لیگ ن اور مفتاح اسماعیل کے لئے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *