پہلی تا 8ویں کلاسیں بند نہیں کی جائیں گی : اسکول ایسوسی ایشنز

کراچی میں پرائیوٹ اسکول کی مخلتف ایسوسی ایشنز پہلی سے آٹھویں جماعت تک فزیکل کلاسز کی بندش ختم کرانے کے لیئے متحد ہو گئیں ۔ پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سے تعلیمی تعطل کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی بھی دے دی ۔

نجی اسکولوں کی مختلف ایسوسی ایشنز نے پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے کہ سندھ میں کوئی ضلع کورونا سے شدید متاثر نہیں ہے ۔

مذید پڑھیں :کراچی : EOBI کا 15 روز کیلئے دفاتر میں عوامی داخلہ بند کر دیا

وزیر اعلیٰ سندھ بلا جواز تعلیمی تعطل کو فی الفور ختم کرائیں ساتھ ہی ایسوسی ایشنز کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ تمام سرکاری و نجی اساتذہ کو ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن لگائی جائے اور ان کو بھی فرنٹ لائن ورکر تصور کیا جائے ۔ پیک پرائیوٹ اسکول میجمنٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی و سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے۔

آل پرائیوٹ اسکول میجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیرمین طارق شاہ نے حکومت کو خبردار کیا کہ ہم پورے سندھ میں رابطے میں ہیں ۔ تعلیم کو بند کر کے ہم کو بند گلی میں نہ دھکیلا جائے ۔ مطالبات منظور نہ ہوئے تو پورے سندھ میں بھر پور مزاحمت کی جائے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *