کراچی : EOBI کا 15 روز کیلئے دفاتر میں عوامی داخلہ بند کر دیا

اسلام آباد : ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن ( ای او بی آئی ) کے افسران کے ٹی اے ڈی اے کیلئے دفاتر کھلے ہیں جبکہ ادارے کے اصل مقاصد پنشن کے لئے پبلک ڈیلنگ بند کر دی گئی ہے ۔

ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (HR) خالد نواز نے ایک لیٹر نمبر NO.HO/HR/CIRCULRAR/2021/522 جاری کیا جس میں نادر شاہی حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ای او بی آئی کے ریجنل اور فیلڈ دفاتر میں پرائیویٹ وزٹرز اور عوامی ڈیلنگ نہیں کی جائے گی ۔

کیوں کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہو گئی ہے اس لئے اسلام آباد ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، لاہور ، ملتان ، بہاولپور ، حیدر آباد ، پشاور اور سوات کے دفاتر 15 روز تک بند رہیں گے اور ان کو 15 اپریل کو دوبارہ پبلک ڈیلنگ کی جا سکے گی ۔

مذید پڑھیں :بختاور بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئی

لیٹر کے مطابق اگر کسی نے مذکورہ احکامات پر عمل درآمد نہ کیا تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔اور ای او بی آئی کے ایمپلائیز سروس ریگولیشن 1980 کو 1973 کے رولز (ایفیشنسی اور ڈسپلن) کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

الرٹ کو موصول ہونے والے خط کے مطابق مذکورہ لیٹر ڈائریکٹر جنرل (HR&GAD) نے بحیثیت قائمقام چیئرمین کی حیثیت سے جاری کیا ہے ۔ جن کو وزارت اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے 18 فروری کو قائم مقام چیئرمین بنایا تھا۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ ایک جانب ای او بی آئی نے اس طرح کا لیٹر جاری کر کے عوام الناس کے لئے دفاتر کو بند کیا ہے اور دوسری جانب دہرے معیار کے ایجوکیٹنگ اتھارٹی III اسلام آباد کے رجسٹرار جمیل احمد جمالی کے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق فیصل آباد میں 29 افراد کے کیسز کو سننا ہے ۔

مذید پڑھیں :فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

جس کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایجوکیٹنگ اتھارٹی محمد ایوب اس ضمن میں اپنا ٹی اے ڈی بنانے کے لئے فیصل آباد پہنچ گئے ہیں ۔ جہاں لوگ آئیں گے اور اپنے کیسز کی سماعت میں شامل ہونگے ۔ حیرت انگیز طور پر انہیں کورونا کچھ نہیں کہے گا ۔

واضح رہے کہ محمد ایوب ای او بی آئی میں ڈیپوٹیشن پر آئے ہیں جن کو ابھی تک واپس اپنے محکمے میں نہیں بھیجا جا سکا ہے ۔ جب کہ افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ محمد ایوب ہر ماہ ای او بی آئی بی اینڈ سی کے 12 ریجن میں ہر ماہ جاتے ہیں اور بھاری ٹی اے ڈی اے وصول کرتے ہیں ۔ جن کی تنخواہوں کے علاوہ ٹی اے ڈی اے کا ریکارڈ چیک کیا جائے ۔

افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ دفاتر میں پبلک ڈیلنگ پر پابندی کے باوجود محمد ایوب کی فیصل آباد سائوتھ ، فیصل آباد نارتھ اور فیصل آباد سینٹرل میں مذکورہ پبلک ڈیلنگ پر کارروائی کی جائے ۔

نوٹ : کاز لسٹ اور جاری کردہ نوٹی فکیشن لنک میں دیکھا جا سکتا ہے ۔

Notifaction-converted

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *