کرکٹر حسن علی بیٹی کے باپ بن گئے

حسن علی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

نیشنل ڈیوٹی پر جنوبی افریقہ میں موجود فاسٹ بولر حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی۔

اپنی ٹوئٹ میں حسن علی نے کہا کہ الحمد اللہ ، اللہ نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے، اس ننھی پری کو اپنی فیملی میں ویلکم کرتے ہیں اور اس کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔

حسن علی نے فینز سے بھی دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حسن علی اور بھارت کی سامعیہ آرزو کی شادی 20 اگست 2019 کو دبئی میں ہوئی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *