چین کے نئے اور تباہ کن ہائپر سونک ایٹمی میزائل

چینی فوج نے آواز سے کئی گنا تیز رفتار سے مار کرنے والے ہائپر سونک بیلسٹک نیو کلیئر میزائل دی ایف۔17 متعارف کرا دیا ہے جو انتہائی تباہ کن ہے۔ ؎

یہ میزائل بینجگ کے حریف ممالک امریکا، اس کے اتحادیوں کی نصب کردہ تمام میزائل شکن شیلڈز (یا میزائل کے دفاعی نظام) کو توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

چین کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر اس تباہ کن میزائل کی رونمائی کی گئی جو فوجی پریڈ کے دوران ایک گاڑی پر نصب تھے۔

 

چینی ناقدین نے اس میزائل کو خطے کی سلامتی کے لیے ایک خطرہ قرار دیا ہے۔

 

ہائپر سونک گائیڈ وہیکل کی وجہ سے یہ میزائل سطح زمین و آب کے قریب  رہ کر بھی اپنے ہدف کا کامیابی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

 

جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل یہ میزائل ریڈار کو چکما دینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *