نوجوان نسل کیلئے تعلیم حاصل کرنا از حد ضروری ہے۔نیکلیٹا کاراجیئو

اٹلی/ سیسلی :گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی میں مقیم رومانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف سوشل ورکر نیکلیٹا کاراجیئو نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی حق ہے ۔ نوجوان نسل کیلئے تعلیم حاصل کرنا از حد ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے تعلیم کی وجہ سے انسان معاشرے میں نام کما سکتا ہے جس ملک میں تعلیم کی کمی ہوں وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا ملک و قوم کی ترقی تعلیم حاصل کرنے میں ہے ۔

مذید پڑھیں :لاڑکانہ : PTI سے اتحاد کا پروپیگنڈا اور حقائق

معروف سوشل ورکر نیکلیٹا کاراجیئو نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تعلیم ایک جذبہ ہے جس انسان میں محنت اور جذبہ موجود نہ ہوں وہ تعلیم حاصل نہیں کر سکتی ہم سب کو تعلیم کے میدان میں آگے لانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج نوجوان نسل تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہے جس کی وجہ سے ہم ترقی سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بھی بند ہے جو طلباء و طالبات کیلئے باعث نقصان ہے کرونا وائرس عالمی وبا اس وقت پوری دنیا میں پیھل چکی ہے جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *