چونیاں واقعے میں ملوث ملزم گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا دعویٰ

قصور کے علاقے چونیاں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی  جبکہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دعویٰ کیا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت مقتول بچوں فیضان اور علی حسن کے نمونوں کا ڈی این اے ملزم سے میچ کرگیا، ملزم کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ چنیاں میں پیش آ نے والی چاروں وارداریں سہیل شہزاد نامی ملزم نے ہی کیں۔ؤ

عثمان بزدار نے کہا کہ 27 سالہ ملزم کے خلاف کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلے گا، کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی، تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں، پراسیکیوٹرجنرل کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ خودکیس کی پیروی کریں گے اور میں خود اس کی نگرانی کروں گا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد کو ٹریس کرنے کے لیے متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی۔ پنجاب حکومت نے اس کیس کے لیے تمام وسائل مہیا کیے، ایک ہزار چھ سو 49 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ اور ایک ہزار پانچ سو 43 لوگوں کا ڈی این اے کیا گیا۔

 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس کیس میں انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کریں گے۔ چونیاں اور قصور کو سیف سٹیز میں شامل کر رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے میڈیا کو ملزم سہیل شہزاد کی تصویر بھی دکھائی

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *