ویکسین لگوانے والے ہی حرمین شریفین جا سکیں گے : سعودی عرب

ریاض : سعودی وزارت حج وعمرہ نےحرمین شریفین میں عمرہ زائرین کے لئے نئے شرائط و ضوابط کا اعلان کر دیا ۔ شرائط و ضوابط کا اطلاق یکم رمضان 1442 ہجری سے ہو گا ۔

حرم شریف اور مسجد نبوی میں کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں حاصل کرنے والے افراد ہی جا سکے گے ۔ کورونا ویکسین کے دونوں خوراکیں لگوانے والےافراد حرمین میں عمرہ، زیارت اور نمازیں ادا کر سکے گے ۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والے افراد یا کورونا سے صحت یاب ویکسین زدہ افراد 14 روز بعد حرمین جانے کے اہل ہونگے ۔

مذید پڑھیں :لاڑکانہ : PTI سے اتحاد کا پروپیگنڈا اور حقائق

حرمین شریفین میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی ادائیگی کے اجازت نامے مقررہ ایپس اعتمرنا اور توکلنا کے ذریعے ہی ممکن ہونگے ۔ عمرہ زائرین اور نمازی حضرات مقررہ ایپس کی مدد سے مرضی کی تاریخ اور وقت کا تعین کر سکیں گے ۔

مقررہ ایپس کے علاوہ کوئی ادارہ یا عمرہ گروپس عمرہ اور نماز کی اجازت نامے جاری کرنے کے مجاز نہیں ۔ حرمین شریفین میں عمرہ، زیارت اور نماز کے خواہش مند افراد جعلی ٹور گروپس سے خبردار رہنے کی تلقین کی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *