واٹربورڈ کے دفتر میں ٹھیکیدار نے ریکارڈ کو آگ لگا دی

کراچی : واٹر بورڈ کے صدر دفتر میں واقع چیک سیکشن کو آگ لگانے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرا دیئے گئے ہیں ۔ آتشزدگی کے باعث چیک سیکشن کا کچھ ریکارڈ جل گیا ، بعض دستاویز کو نقصان پہنچا ہے ۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور آئندہ ایسے واقعات کے سدباب کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ ایم ڈی واٹر بورڈ کو پیش کرے گی ۔

واٹر بورڈ کی پاک اتحاد کانٹریکٹرز ایسوسی ایشن، جزل ایمپلائز یونین، متحدہ ورکرز یونین، یونائیٹڈ ورکرز یونین اور پیپلز ورکرز یونین واقعہ کی سخت مذمت کی ہے ۔

مذید پڑھیں :وزیرِ تعلیم کا غیر منطقی بیان

تفصیلات کے مطابق پیر کی سہ پہر سوک سینٹر گلشن اقبال کے عقب میں واقع واٹر بورڈ کے صدر دفترکے چیک سیکشن میں واٹر بورڈ کے کونٹریکٹرگل ثواب کے بیٹوں ملزمان محمد اسماعیل اور محمد بلال نے داخل ہو کر کمرے میں موجود سرکاری دستاویز، کمپیوٹر، پرنٹر سمیت دیگر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ، آگ کی زد میں واٹر بورڈ کا عملہ بھی آ گیا، تاہم انہیں فوری مدد فراہم کر کے جلنے سے بچا لیا گیا ہے ۔

واقعہ کی فوری اطلاع نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن اور فائر بریگیڈ کو دی گئی، پولیس نے ملزمان محمد بلال اور محمد اسماعیل کو حراست میں لے کر تھانہ پہنچا دیا ۔ جب کہ فائر بریگیڈ نے آگ پر جلد قابو پا لیا ، بعد ازاں واٹر بورڈ کے سینئر آڈیٹر سید واجد علی کی مدعیت میں نیو ٹاؤن تھانہ میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ، 34-427-436 کے تحت مقدمات قائم کرا دیئے گئے ہیں ۔

مذید پڑھیں :لاہور ہائی کورٹ بار بھی اساتذہ کے تعلیم بحالی لانگ مارچ کیلئے تیار

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے، انہوں نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور آئندہ ایسے واقعات کے سدباب کی ہدایات جاری کر دی ہیں ، سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ ایم ڈی واٹر بورڈ کو پیش کرے گی ۔

واٹر بورڈ کی پاک اتحاد کونٹریکٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ہاشم خان، وائس چیئرمین غلام نے اس واقعہ کے فوری بعد کونٹریکٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں انہوں نے اس اقدام کی سخت مذمت کی اور اس سے لا تعلقی کا اظہار کیا ۔

مزید پڑھیں :لاڑکانہ : PTI سے اتحاد کا پروپیگنڈا اور حقائق

انہوں نے کہا کہ واقعہ سے تمام کونٹریکٹرز کو سخت صدمہ پہنچا ہے، واٹر بورڈ کے کونٹریکٹرز کا اس اقدام سے کسی طور کوئی تعلق نہیں ہے ۔ واٹر بورڈ ہماری روزی کا ذریعہ ہے اس کے استحکام کیلئے ہم واٹر بوڈ کی انتظامیہ اور تمام ملازمین کے ساتھ ہیں ۔

واٹر بورڈ کی متحدہ ورکرز یونین کے چیئرمین محمد نعیم، صدر محمد شفیع نے روف پٹیل اور دیگر عہدیداران کے ساتھ ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان سے ملاقات کی اور اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واٹر بورڈ انتظامیہ و ملازمین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ جب کہ جزل ایمپلائز یونین کے صدر خالد خان، یونائیٹڈ ورکرز یونین کے صدر پنہل خان مگسی،جزل سیکریٹری اکرام خان،، پیپلز ورکرز یونین کے جزل سیکریٹری محسن رضا اور دیگر مزدور رہنماؤں نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کا تدارک ہونا چاہئے، ملازمین کو تحفظ دیا جائے، اس واقعہ کے خلاف ہم واٹر بورڈ ملازمین اور انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *