ڈپٹی کمشنر آفس میں رشوت کا بازار گرم، لینڈ مافیا کی بھی سرپرستی

کراچی (رپورٹ فداعباسی) ڈپٹی کمشنر افس کورنگی کے بعض افسران لینڈ مافیا کے سرپرست اور بعض نے NOCپر رشوت طلبی شروع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق بھٹاٸی کالونی کورنگی کراسنگ سیکٹر ایف پلاٹ نمبر 142کی فاٸل براٸے NOCنومبر 2020میں جمع کراٸی گٸی بار بار چکر لگانے کے بعد اب مالک کو بتایا گیا کہ اے سی صاحب فاٸل کے تیس ہزار روپے رشوت لیتے ہیں

مزید پڑھیں: دیار غیر میں مقیم کچھ اپنے، مایوسی کا شکار

ذراٸع کے مطابق پلاٹوں کی فروخت اورتعمیرات کے لیۓ NOCکی مبینہ رشوت 30 ہزار روپے سے 70 ہزار روپے ہے رشوت دینے والوں کو فوری NOC جاری کردی جاتی ہے جبکہ رشوت نہ دینے پر کٸی کٸی ماہ چکر لگوانے کے باوجود NOC نہیں دی جاتی

رشوت وصولی کے لٸے افسران نے ایسے ایجنٹ مقرر کر رکھے ہیں جو دفتر کے باہر معاملات طے کرتے ہیں اور شکایت پر افسران صاف بچ نکلتے ہیں۔ تاہم اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ تمام جمع فاٸلوں پر فوری NOC جاری کرکے Noc کے لیٸے ایک وقت مقرر کیا جاۓ

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *