کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ، سنگاپور نے زمبابوے کو ہرادیا

ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں سنگا پور نے نئی تاریخ رقم کردی اور زمبابوے کی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔

 

 یہ پہلی بار ہے کہ سنگاپور کی ٹیم نے کسی انٹرنینشل اور کرکٹ کی مکمل ممبر ٹیم کو شکست دی۔

 

بارش کے باعث میچ متاثر ہوا تو اسے 18 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا، جہاں سنگاپور کی ٹٰیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 181 رنز بنائے۔

 

سنگاپور کے ٹم ڈیوڈ اور مانپریت سنگھ نے بالترتیب 41، 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ زمبابوے کے ریان برل نے تین، رچرڈ نگاراوا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

 

جواب میں زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل میں ناکام رہی اور 18 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز ہی بناسکی۔

 

کپتان سین ولیمز کی 66 اور ریگس چاکابوا کے 48 رنز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

 

سین ولیمز کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے بھی شامل تھے۔

 

یوں سنگا پور کی ٹیم نے زمبابوے کی ٹیم کو 4 رنز سے شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی۔

 

امجد محبوب اور جاناک پراکاش نے دو ، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سین ولیمز کو میچ کا بہترین کھلاڑی  قرار دیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *