واٹر بورڈ دھابیجی پر 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی

کراچی : کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے ادارے واٹر بورڈ کی دھابیجی پمپپ ہاوس کی مین لائن پھٹ گئی ۔
اقبال پلیجو نے ایک بار پھر ملبا کے الیکٹرک پر ڈال دیا ہے ۔ دھابیجی پمپ ہائوس میں بجلی کے مبینہ بریک ڈاون کی وجہ سے پائپ لائن نمبر 5 دھماکہ سے پھٹ گئی ، جسے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو کر سیلاب کی شکل اختیار کرتے ہوئے اطراف میں پھیل گیا ۔
مذید پڑھیں :گزری میں 18 انچ پانی لائن سے پانی ضائع ہونے لگا
بجلی بریک ڈاون کی وجہ سے دھابیجی پمپ ہائوس کے دیگر 16 پمپس بھی ند ہو گئے ۔ جس کی وجہ سے شہر کراچی کو پانی سپلائ میں تعطل آ گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ہر ماہ بجلی کے بریگ ڈاون کی وجہ سے مذکورہ صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ محکمہ واٹر بورڈ کو اس حوالہ سے موثر انتظام کرنا ہو گا تاکہ مزید نقصان اور پانی بحران سے بچا جا سکے ۔