محمد علی جناح یونیورسٹی میں 2 روزہ کتب میلہ منگل کو شروع ہو گا

کراچی : محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی دو روزہ کتاب میلہ منگل کے روز شروع ہو گا

کراچی : محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو ) کے یونیورسٹی کیمپس میں لائبریری کے شعبے کے زیر اہتمام آج سے (منگل ) 2 روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

جس میں ملک کے ایک درجن کے قریب پبلشنگ ہاؤسز شرکت کریں گے ۔ یونیورسٹی کےصدر، پروفیسر ، ڈاکٹر زبیر شیخ کتب میلے کا افتتاح کریں گے ۔ یونیورسٹی کے لائبریرین سید محمد اقبال کے مطابق کتب میلے میں خریداری کرنے والے طلبہ اور اساتذہ کو کتابوں کی خریداری پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ کی سہولت حاصل ہو گی ۔

انہوں نے بتایا کہ کتب میلے میں کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، بائیو سائنسز ، مینجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز، نفسیات، تاریخ ، فنانس اینڈ اکاونٹس ، سپلائی چین، ھیومن ریسورس، اردو انگلش ڈکشنری ،گرامر ، بزنس را ئٹنگ اور اردو و انگلش ادب پر کتابیں دستیاب ہونگی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *