من پسند چیئرمین EOBI تعیناتی کیلئے ریکارڈ ترین تیزی

کراچی : ای او بی آئی کے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے چیئرمین اظہر حمید کے لئے حکومت نے تیز ترین کارکردگی کا مظاہرہ کر دیا ۔

یکم اپریل کو اسلام آباد میں وزیر اعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں مختلف امور کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس کے ایجنڈا میں زلفی بخاری کی وزارت کے اہم پوائنٹس کو سر فہرست رکھا گیا تھا جن میں ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹ انسٹیٹیوٹ (ای او بی آئی ) کے چیئرمین کی تقرری اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ووٹنگ مشین پر بریفنگ کے علاوہ دیگر امور شامل تھے ۔

جس کے بعد کابینہ اجلاس میں دیگر امور کی طرح ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تقرری کی منظوری بھی گئی ۔

مذید پڑھیں :چیئرمین EOBI ملازمت کے آخری روز 45 لاکھ روپے سے زائد کے چیک لے گئے

حیرت انگیز طور پر وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کی شام کو ختم ہوا ، دو تاریخ کو اجلاس کے منٹس کی تیاری ، ان کی منظوری کا عمل 24 گھنٹے میں تیز ترین مدت میں کر کے اس کے ساتھ ہی چند لمحوں میں وفاقی سیکرٹریٹ اطلاعات کی منظوری لیتے ہوئے ہفتہ 3 اپریل کو ای او بی آئی کے چیئرمین کی تقرری کا اخبارات میں اشتہار بھی آ گیا ۔

کابینہ میں منظوری سے لیکر اخبارات میں اشتہارات کی اشاعت تک حکومت نے ریکارڈ ترین تیزی دیکھا کر زلفی بخاری کے چہیتے افسر اور ای او بی آئی سے ریٹائرڈ ہوتے ہی پچاس لاکھ روپے بھی لیجانے والے افسر اظہر حمید کھوکھر کی تعیناتی کرانا ہے ۔

معلوم رہے کہ اظہر حمید کھوکھر 18 فروری 2021 کو اپنی 60 سالہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *