رونالڈو کی جانب سے پھینکا گیا بینڈ 64 ہزاریورو میں نیلام

رونالڈو

اسٹار فٹبالر کرسٹینا رونالڈو کی جانب سے غصے میں پھینکا گیا بینڈ 64 ہزاریورو میں نیلام ہوگیا۔

سربیا سے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں پرتگال کے کپتان کرسٹینو رونالڈو نے گول اسکور کیا تو امپائر نے انہیں یلو گارڈ دکھادیا۔ امپائر کے فیصلے پر غصے اور ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹار فٹبالر نے اپنے بازو سے کپتانی کا بیند اتارا اور زمین پر پھینک کر روانہ ہوگئے۔

رونالڈو کی جانب سے غصے میں پھینکا گیاکپتانی کا آرم بینڈ چیریٹی نیلامی میں 64 ہزار یورو میں فروخت ہوگیا، یہ بینڈ مقامی فائرمین دیجورڈ ووکیوسک نے گراونڈ سے اٹھایا تھا۔

بعد ازاں انھوں نے پھر مقامی اسپورٹس چینل کے ساتھ مل کر اسے فلاحی مقصد کیلیے نیلام کرنے کا پروگرام ترتیب دیا۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم ان کی 6 ماہ کی بچی کے علاج پر خرچ ہوگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *