بابراعظم نے ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

آئی سی سی

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 13ویں سنچری اسکور کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی 13ویں سنچری 76ویں انٹرنیشنل میچ میں اسکور کرکے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جنوبی افریقا کے اسٹار بلے باز ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے سابق جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ نے اپنے 86ویں میچ میں 13 سنچریوں کا کارنامہ انجام دیا تھا جب کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی 13 ویں ایک روزہ سنچری 86 ویں میچ میں مکمل کی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *