عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی70ویں سالگرہ تقریبات جاری

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی70ویں سالگرہ تقریبات جاری ہیں۔

Mao Zedong کی قیادت میں کمیونسٹ ملک عوامی جمہوریہ چین1949ء میں آج ہی کے دن ایک انقلابی ملک کی حیثیت سے قائم ہواتھا۔

اس دن کی اہم تقریب بیجنگ میں Qianziwen چوک میں عظیم فوجی پریڈ ہے جس سے صدر شی جن پنگ نے خطاب کیا جوچین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔

صدر شی جن پھینگ نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے سترویں سال کے موقع پر کی جانے والی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کا ماضی انسانی تاریخ میں محفوظ ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کروڑوں چینی اپنے ہاتھوں سے چین کے حال اور مستقبل کی تعمیر کررہے ہیں، چین کا مستقبل ضرور زیادہ بہتر اور روشن ہو گا۔

 

چینی صدر نے چینی کمیونسٹ پارٹِی کے تمام ارکان ، تمام فوجیوں اور چین کے مختلف قومیتوں کے عوام کو مزید متحد ہونے اور چین کی ترقی کو برقرار رکھنے اور مزید فروغ دینے پر زور دیا ۔

 

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چینی عوام کو” دو سو سالہ اہداف ” پورا کرنے اور چینی قوم کے نشاة ثانیہ  کے چینی خواب کو پورا کرنے کے لیے کوشش پر بھی زور دیا ۔

رپورٹ بشکریہ ریڈیو پاکستان

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *