تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کا امر جلیل کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ

محمد آصف اشرف جلالی

لاہور: تحریک لبیک یارسول اللہﷺ نے شانِ خداوندی کے بارے میں حد درجہ گستاخانہ بیان دینے پر ریاست پاکستان سے امر جلیل کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ”سبحان اللہ سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کا انعقاد ”امر جلیل“ نامی شخص کے شان خداوندی کے بارے میں حددرجہ گستاخانہ بیان کے بارے میں شرعی ردِعمل کے اظہار کے لیے کیا گیا۔

سیمینار کی صدارت تحریک صراط مستقیم ضلع لاہور کے امیر علامہ محمد صدیق مصحفی جلالی نے کی۔

تحریک لبیک یارسول اللہﷺ و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے امرجلیل کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو گفتگو کے بارے میں تفصیلی و تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے شرعی فتوی صادرکیا۔

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں ذات خداوندی کی گئی حددرجہ توہین کے بارے میں ادارے نوٹس لیں، امرجلیل نامی ملعون نے اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کے بارے میں کفریہ کلمات استعمال کیے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس نے اپنے آپ کو ذات خداوندی سے معاذاللہ افضل قرار دینے کی جسارت بھی کی ہے، اس نے خالق کائنات جل جلالہ کو استغفراللہ ننگی گالیاں دیں ہیں۔

محمد اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ اس نے مبینہ طور پر قرآن مجید کی درجنوں آیات کا انکار کیا اور عملی طور پر ان سے بغاوت کی ہے، اس نے مجمع عام میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں توہین آمیز طنزیہ کلمات بول کر لوگوں کو ہنسایا اور اجماعی طور پر ذات باری تعالیٰ کا سنگین مذاق اڑایا۔

انھوں نے کہا کہ اس ملعون نے ملک کے امن عامہ کو آگ لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، یہ پاکستان کی سالمیت اور اساس پر حملہ کرنے والا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی گستاخانہ گفتگو میں 295C سے بھی بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے، حکومت فی الفوراسے گرفتارکرے اورقرارواقعی سزادے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *