نثار خان تنولی کی بحیثیت KUJ صدر روزنامہ شمال کے دفتر کا اہم دورہ

کھلابٹ : یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر قاضی نثار احمد خان تنولی کی روزنامہ شمال ایبٹ آباد کے بیورو آفس ہری پور آمد ہوئی ۔ ہری پور سے روزنامہ شمال ایبٹ آباد کے بیورو چیف محمد جاوید عباسی سنئیر بزرگ صحافی ملک ریاض اعوان نائب صدر آصف اعوان اور طاہر خان سمیت دیگر سٹاف نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے پروقار انداز میں مبارک باد پیش کی ۔

روزنامہ شمال کی سالگرہ اور کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر قاضی نثار احمد خان تنولی کے اعزاز میں باقاعدہ کیک کاٹا گیا۔

مذید پڑھیں :عامر لیاقت کے عشق میں ہانیہ خان کی خود کشی کی کوشش

اس موقع پر کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر قاضی نثار احمد خان تنولی نے روزنامہ شمال کے بیورو چیف محمد جاوید عباسی سمیت دیگر معزز سٹاف کی والہانہ محبت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس کی تنظیم نو کا مقصد کھلابٹ کے ورکنگ صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فلاح وبہبود کے اقدامات اٹھانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس کے تمام ممبران مفاد عامہ اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے اپنی صحافتی خدمات سر انجام دیں گے ۔ کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *