خبردار ۔ رینٹڈین دوا کینسر کا باعث بننے لگی

لاہور : معدہ کے امراض میں استعمال ہونے والی رینٹڈین  دوا کینسر کا باعث بننے لگی، ڈریپ نے استعمال پر پابندی عائد کردی ، فار ماسوٹیکلز کمپنیوں کو رینٹڈین  دوائی مارکیٹ سے واپس  کرنے  کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔

 

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی  آف پاکستان کو امریکی ادارہ ایف ڈی اے کی رپورٹ موصول ہوگئی ۔ ایف ڈی اے  نے اپنی رپورٹ  میں بتایا  ہے کہ رینٹڈین  میں کینسر پیدا کرنے کے کچھ اجزاء  پائے گئے ہیں۔

 

رینٹڈین  کا استعمال کینسر کا سبب بن رہا ہے ، ،ایف ڈی اے کی رپورٹ پر ڈریپ بھی ایکشن میں آگیا ، ڈریپ کا کہنا ہے کہ دوا کا فارمولا کافی ادویات میں استعمال ہوتا ہے  جن ادویات میں رینٹڈین فارمولا استعمال ہوتا ہے وہ تمام ناقابل استعمال ہیں۔

 

ڈریپ نے ادویات کی فہرست بھی مرتب کرلی ، فار ماسوٹیکلز کمپنیوں کو رینٹڈین دوائی مارکیٹ سے واپس  کرنے  کے احکامات جاری کر دیے گئ

مریضوں کو رینٹڈین کے متبادل استعمال کیلئے اپنے فارماسسٹ یا فزیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *