پائما کا سینتھٹک یارن پر ایڈیشنل کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن(پائما) کے سینئر وائس چیئرمین حنیف لاکھانی نے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کو ان کا وعدہ دلاتے ہوئے ایک بار پھر ٹیکسٹائل انڈسٹری کے خام مال سینتھٹک یارن پر عائد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مناسب داموں خام مال کی فراہمی میں حکومت اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر وزیراعظم عمران خان کا صنعتی و معاشی ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔

مزید پڑھیں: یارن کی بڑھتی قیمتیں، چھوٹی، درمیانے درجے کی صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں

حنیف لاکھانی نے ایک بیان میں مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال حکومت نے صنعتی خام مال پر عائد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ختم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر پولیسٹر کے سینتھٹک یارن پر اے سی ڈی اور آر ڈی ختم نہیں کی گئی جس کے بعد پائما کے مطالبے پر وزیراعظم عمران خان کے مشیرِ برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ صنعتوں کے دیگر خام مال کی طرح سینتھٹک یارن پر بھی ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹا دی جائے گی اور پولیسٹر ویلیوچین کے کاسکیڈنگ سسٹم کو بھی درست کیا جائے گامگر طویل انتظار کے بعد بھی مشیرِ وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا جس کی ٹیکسٹائل کے برآمدکنندگان اور درآمدکنندگان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: ترکی اور پائما کے درمیان یارن و ٹیکسٹائل صنعت کیلئے معاہدہ

پائما کے وائس چیئرمین فرحان اشرفی نے کہاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے خام مال کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کاٹن کی قلت کے باعث صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے اور برآمدکنندگان کو پہلے سے طے شدہ برآمدی سودوں کے مقابلے میں پیداواری لاگت بڑھنے سے نقصانات کا سامناہے۔انہوں نے کہاکہ دو مقامی مینوفیکچررز کی اجارہ داری کی وجہ سے سینتھٹک یارن پر پہلے ہی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی بھی عائد ہے لہٰذا برآمدی صنعتوں اور درآمدکنندگان کو سستے خام مال کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے یہ انتہائی ضروری ہوگیا ہے کہ سینتھٹک یارن پر عائد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی فوری طور پر ختم کی جائے اور کاسکیڈنگ سسٹم کو بھی جسٹیفائی کیا جائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *