اجے دیوگن کا کلب کے باہر اپنی پٹائی سے متعلق افوہوں پر رد عمل

اجے دیوگن

دو گروپوں میں تصادم اور اس میں اجے دیوگن کی موجود گی کی افواہوں سے متعلق اداکار کا ردعمل سامنے آگیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس سے متعلق صارفین نے دعویٰ کیا ہے اس ویڈیو میں مار کھانے والا شخص بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن ہے جو ایک کلب میں موجود تھے اور نشے میں دھت ہوکر باہر نکلے تو سامنے والی گاڑی کو ٹکر ماردی جس سے اس گاڑی میں موجود لوگ آپے سے باہر ہوگئے اور اجے دیوگن کی پٹائی کردی۔

گزشتہ روز ہی اجے دیوگن کے ترجمان نے ان افواہوں کی تردید کردی تھی، ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص اجے دیوگن کا ہمشکل ہے کیوں کہ اجے دیوگن اس وقت دلی میں نہیں بلکہ ممبئی میں ہیں۔

آج خود اداکار اجے دیوگن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ میرے کچھ ہم شکل مشکل میں پڑگئے ہیں، مجھے اس حوالے سے کالز بھی موصول ہوئی ہیں۔

اجے دیوگن نے لکھا میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کہیں بھی سفر نہیں کیا ہے، مجھ سے متعلق کسی بھی جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *