کراچی : شب برات پر واٹربورڈ کے شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات

کراچی : شب برات پروزیربلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات
ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی شہر بھرکے قبرستانوں کے راستوں پرٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی جاری

قبرستانوں کے قریب فلاحی ومذہبی جماعتوں وتنظیموں کے کیمپوں،سبیلوں اور مساجدکوپانی بلامعاوضہ فراہم کیا جارہا ہے
ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئرز متعلقہ ایگزیکٹوانجینئرزودیگر عملے کے ساتھ شہر بھرکے قبرستانوں کا دورہ کررہے ہیں

قبرستانوں کے داخلی وخارجی راستوں پر ممکنہ سیوریج اوورفلوکے فوری خاتمہ کیلئے واٹربورڈ کی سیورکلینگ مشینیں عملے سمیت موجودہیں
مساجد کے اطراف بھی نکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیئے گئے ہیں

وزیربلدیات ناصرحسین شاہ کی ہدایات پر ایم ڈی واٹربورڈبھی قبرستانوں اورمساجد کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لینگے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *