شب برات گناہوں سے سچی توبہ کی رات ہے،مفتی مبارک عباسی

ایل ملیر

کراچی : تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ مفتی محمد مبارک عباسی نے شب برات کے خوبصورت موقع پر کراچی میں شب برات کے سلسلے میں محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب برات گناہوں سے سچی توبہ اور اللّه کے حضور گڑ گڑا کر گناہوں کی معافی مانگنے کی رات ہے لہٰذا امت مسلمہ اپنے گناہوں سے سچی توبہ اور اللّه عزوجل سے اپنی اور اپنے اباواجداد کی مغفرت کی دعا کرے۔

سرپرست اعلیٰ مفتی محمد مبارک عباسی نے مزید کہا کہ امّت مسلمہ قرآن و سنت پر عمل کر کے ہی اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کر سکتی ہے ۔ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ حضور اکرم ﷺ سے بے انتہا محبت کرے یہاں تک کہ حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہ کرے ۔تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی لہو کے آخری قطرے تک حفاظت کی جاۓ گی۔

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے منعقد كرده شب برات کی مختلف محافل میں علماء کرام کی جانب سےخصوصیت کے ساتھ اہل ایمان کو تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وحساسیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی اور خاص طور پرعلامہ امام خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ کے درجات کی بلندی اور اسلام کی سر بلندی پاکستان کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لئے دعائیں بھی کی گئی

علاوہ ازیں مفتی محمد مبارک عباسی نے پورے شہر کراچی میں قائد محترم علامہ حافظ سعد حسین رضوی کی خصوصی ھدایت پر شہر کے مختلف قبرستانوں میں عوام کی سہولت کے لئے کیمپ لگانے پر تمام ذمہ داران اور کارکنان کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *