لسبیلہ کے رہائشی کی کرپٹ پولیس اہلکاروں کیخلاف IG کو درخواست

رپورٹ (فیاض شاہ مشوانی): کراچی کے علاقے لسبیلہ کے رہائشی مقصود کی ایڈیشنل آئی جی کراچی سے کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست۔
درخواست گزار نے اپیل کی ہے کہ جمشید کواٹرز پولیس اسٹیشن کے بد نام زمانہ کرپٹ پولیس اہلکار ملک جو آئے دن غریب عوام کو ڈرا دھمکا کر پیپسہ مانگتا ہے اور خرچہ پانی کے نام پر پیدا گیری کررہا ہے۔
درخواست کے مطابق مقصود نامی شخص نے دعوی کیا ہے کہ ملک پولیس والے نے مجھے بھی دھمکی دیتے ہوِے کہا ہے کہ خرچہ دو پیسے نہ دینے کی صورت میں منشیات یا پستول کے کیس میں بند کر دوں گا۔
مقصود نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ میں ایک غریب ہوں ، محنت مزدوری کے لیے رکشہ چلاتا ہوں، میرے ضعیف العمر ماں باپ ہیں،  چھوٹے بہن بھائی ہیں ، مجھے ملک نامی سپاہی کی دھمکیوں سے نجات دلائی جائے اور اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *