اسلامک کلچر سینٹر کی جانب سے عبدالرشید میمن اور حمد ہاشم صاحب کے اعزاز میں تعزیتی جلسے کا انعقاد

کراچی: اسلامک کلچر سینٹر ٹرسٹ، گلشنِ معمار کی جانب سے 27, مارچ بروز ہفتہ گلشنِ معمار ہاؤ سنگ سوسائٹی لمیٹڈ کے چیئرمین عبدالرشید میمن صاحب اور ہردلعزیز سماجی شخصیت اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ محمد ہاشم صاحب کے اعزاز میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوتِ قرآن کریم کی سعادت قاری ارقم احمد خان کو حاصل ہوئی اور نعت رسول مقبول صلی، میر آصف نے پیش کیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب عبدالرشید میمن کے صاحب زادے اور معمار ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو جناب عبدالرحمٰن صاحب تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں اسلامک کلچر سینٹر ٹرسٹ کے زمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے سابق چیئرمین عبدالرشید میمن کے اعزاز میں اس تقریب کا انعقاد کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس بات کی یقین دہائی کرائی کہ معمار ہاؤسنگ نا صرف اپنی سابقہ کام کو جاری رکھے گی بلکہ اس میں مزید بہتری پیدا کی جائیگی۔ معمار کے رہائشی کسی بھی کام اور مشورے کے لئے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ن لیگ UAE کا ملک شہزاد سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

اس تقریب کی صدارت، اسلامک کلچر سینٹر ٹرسٹ کے صدر جناب عبد الماجد، سی ای او آدم جی ڈیورابئلٹ نے کی۔ انہوں نے اپنے اختتامی خطاب میں مہمان خصوصی اور آنے والے دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سابق چیئرمین جناب عبدالرشید میمن مرحوم اور جناب محمد ہاشم مرحوم کے سماجی خدمات کو سراہا انہوں نے مہمان خصوصی کی، گلشنِ معمار کے لئے مزید بہتری کی یقین دہانی کے جذبے کی حوصلہ افزائی کی۔

اس تقریب سے گلشنِ معمار کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خطیب جامع مسجد معمور ڈاکٹر مولانا عبد الماجد، خطیب جامع مسجد گلشن معمار مولانا محمد، جناب شجاعت شروانی چیف ایگزیکٹو ٹویوٹا ہائ وے موٹرز، تسنیم فاروقی فائنینشل کنسلٹنٹ اور ٹرینر، عمر حیدر صدر الفلاح ویلفیر، ذوالفقار شاہ جوائنٹ ڈائریکٹر پائلر اور محمد ہاشم کے چھوٹے بھائی محمد احمد نے بھی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری مقصود احمد خان نے ادا کئے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی عبدالرحمٰن صاحب اور محمد احمد نے اسلامک کلچر سینٹر ٹرسٹ کے مرکزی دروازے پر بانی صدر جناب محمد ابراہیم مرحوم کے نام پر “باب ابراہیم” کی تختی لگاکر اس کا افتتاح کیا۔ عصرانہ کے بعد تقریب کا اختتام ہوا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *