اختلافات کا مطلب پی ڈی ایم کا ٹوٹنا نہیں، منظور وسان

منظور وسان

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پیی پی) کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں پیدا ہونے والے اختلاف کا مطلب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ٹوٹنا نہیں ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہا کہ پی ڈی ایم کو قائم و دائم رکھنے کے لئے تمام پارٹیز متفق ہوں گی۔

منظور وسان نے کہا میرا خیال ہے کہ 2023 ء میں بلاول ہی وزیر اعظم ہوں گے۔

صحافی نے منظور وسان سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ نے خواب دیکھا ہے عمران خان 2021 ء میں جارہے ہیں، اس پر جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جانا ہے، مدت سے ایک سال پہلے، 10 یا 12 ماہ پہلے جانا تو ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان منفرد سیلیکٹیڈ ہیں، اس کی مثال دوسروں سے نہیں دی جاسکتی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *