چلاس : تھک التوحید مسجد سارے میں جمعیت علماء اسلام کا اہم اجلاس

چلاس : تھک التوحید مسجد سارے میں یونٹ سازی کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع دیامر کے سرپرست مفتی ولی الرحمان ، جمعیت علما اسلام ضلع دیامر کے سینئر نائب امیر مولانا محمد شریف اور جنرل سیکریٹری بشیر احمد قریشی نے مہمانان خصوصی کے طور پر جبکہ اجلاس میں مولنا محمد عالم ، مولانا فدا الرحمان ، حاجی جمعہ ، امتیاز احمد اور دیگر مقامی افراد نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ولی الرحمان صاحب نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان میں واحد جماعت ہے جو ملک میں اللہ کے نظام کے لئے جد وجہد کر رہی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری بشیر احمد قریشی نے کہا کہ جمعیت علما اسلام واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں انصاف اور جمہوریت کی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے اور قائد جمعیت کے روز و شب محنت کے باعث جمعیت علما اسلام کا گراف پورے ملک میں بلند ہو رہا ہے انہوں نے تنظیمی ڈھانچہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی کا مقصد جماعت کے پیغام کو عام عوام میں متعارف کروانا ہوتا ہے لہذا زمہ دار ساتھی جماعت کے کاز کے لئے عملی جد وجہد کریں۔

اجلاس میں متفقہ طور پر ہونٹ کا نام حسین احمد مدنی سارے یونٹ رکھا گیا اور اتفاق رائے سے مولانا فدا اللہ کو امیر جبکہ امتیاز احمد کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

تمام ارکان نے نو منتخب امیر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد پیش کی اور آخر میں مولانا محمد شریف صاحب نے دعا کروائی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *