پی ڈی ایم تحریک سے ہٹنے والے عوام میں زیرو ہو جائیں گے، امیر مقام

امیر مقام

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختون خوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک بائیس کروڑ عوام کی تحریک ہے جو اس تحریک سے ہٹ گئے وہ عوام میں زیرو ہو جائیں گے جو اس تحریک میں شامل رہے وہ عوام کے ہیرو بن جائیں گے۔

امیر مقام ہفتے کو این اے 249 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کے سلسلے میں کراچی پہنچے جہاں انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اور این اے 249 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، سینئرنائب صدر علی اکبرگجر، سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ناصرالدین محمود اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ن لیگی کارکنان نے امیرمقام کا شاندار استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی کی۔

امیر مقام نے کہا کہ سب کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کراچی پورے پاکستان کا شہر ہے پاکستان بھر کے لوگ یہاں بستے ہیں میں قائدین کا پیغام پہنچانے یہاں آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نالائق لوگوں کو غریب کا جینا مشکل کردیا ہے میں مفتاح اسماعیل کا ساتھ دینے والے شیروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم حکومت کی نااہلیوں کو عوام کے سامنے لیکر آئے ہیں، ن لیگ نے امن اور عوام کی فلاح کے لئے کام کیا عوام کو نواز شریف کے کارنامے یاد ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ ہم عوام دشمن حکومت کو رخصت کرکے رہینگے، الیکشن میں جیت مفتاح اسماعیل کی ہی ہوگی ہم جلسے بھی کرینگے اور ریلیاں بھی نکالے گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو پی ڈی ایم کی تاریخ ہے وہ پاکستان کی تاریخ ہے، پی ڈی ایم حکومت کو ہٹا کر ہی دم لے گی۔

اس موقع مسلم لیگ (ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امیر مقام نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں تین بار شکست دی ہے میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے بھی پی ٹی آئی کو ہرانے کا طریقہ بتائیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *